انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت دور حاضر کا اہم تقاضا ہے، سردار مسعود خان

 انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت دور حاضر کا اہم تقاضا ہے، سردار مسعود خان

مظفرآباد:  صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت دور حاضر کا اہم تقاضا ہے۔ آزاد کشمیر میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن بڑا کارنامہ ہو گا۔ جس کی بدولت زمینوں کے تنازعات کم ہونگے اور لوگوں کے مسائل حل اور عدالتوں میں مقدمات میں بھی کمی واقع ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری انفارمیشن آئی ٹی اور سیاحت منصور قادر ڈار کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے حوالے سے دی گئی بریفنگ کے دوران  کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری حکومت نے آئی ٹی بورڈ کے تمام منصوبوں عملے اور بجٹ سے متعلق تفصیلات سے صدر آزاد کشمیر کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی بورڈ نے آزاد کشمیر کی تین تحصیلوں کے لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر لیا ہے۔ ہٹیاں بالا، دھیر کوٹ اور ڈڈیال کی زمینوں کا تمام ریکارڈ بنا لیا ہے۔ جہاں اپنے مراکز بنا لیے گئے ہیں۔ جہاں سے 50 روپے فیس دے کر کوئی بھی اپنی زمینوں کا ریکارڈ، فرد اور معلومات حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آزاد ریاست میں ڈرائیورنگ لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ عدالت کے مقدمات کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری آفس کی بھی آٹو میشن کر دی گئی ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے آئی ٹی بورڈ کی بریفنگ اور کاکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں