پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئی

پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئی

دبئی: کالی آندھی کے دیس میں مسلسل فتوحات کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں صلہ مل گیا۔ شاہینوں نے ویسٹ انڈیز کو نہ صرف مسلسل دو ٹی ٹونٹی میچز میں شکست دی بلکہ کیربئینز سے ان کی چوتھی پوزیشن بھی چھین لی۔ نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی۔

درجہ بندی میں نیوزی لینڈ نے بھارت سے پہلی پوزیشن لے لی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم دوسری پوزیشن پر چلی گئی۔ اس فہرست میں جنوبی افریقہ تیسرے اور انگلینڈ پانچویں نمبر ہے۔

پاکستان کے ہاتھوں مسلسل 2 ٹی 20 میچوں میں شکست کھانے والی ویسٹ انڈین ٹیم دو درجے تنزلی کیساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں