داعش مخالف جنگ کی شروع سے ہی غلط بنیاد قائم کی گئی، ترکی

داعش مخالف جنگ کی شروع سے ہی غلط بنیاد قائم کی گئی، ترکی

انقرہ:  ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہاہے کہ شروع سے ابتک داعش کے خلاف جدوجہد   کی حکمت عملی میں بعض بنیادی غلطیاں کی گئیں،مشرق وسطی میں اس جنگ کے نام پر مختلف علاقائی پالیسیوں کوعملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

صدارتی ترجمان نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر ایجنڈے کے حوالے سے معاملات پر اپنے جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شروع سے ہی ابتک داعش کے خلاف جدوجہد کی حکمت عملی میں بعض بنیادی غلطیاں کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شام میں 6 سالہ جنگ کے ماضی کا جائزہ لیں تو دائری حرکات کے ایک معمول کی بات بننے کا مشاہدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادلیب میں دہشت گرد تنظیم کا ترکی سے تعلق قائم کرنے کی کوشش کرنا یا پھر اس کو ترکی کی ایما دینا سرا سر غلط مؤقف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی مشرق وسطی میں حالات میں بگاڑ آتا ہے توترکی کوذمہ دار ٹھہرایاجاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں