بھارتی ریاست اڑیسہ میں بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اڑیسہ میں بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاست اڑیسہ میں قدرتی آفت کئی جانیں لے ڈوبی،آسمانی بجلی گرنے سے 21 افراد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاستی انتظامیہ کے عہدیدار راجیندر پانڈے نے بتایاہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کسان ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ یہ لوگ چاول کے کھیتوں میں کام کررہے تھے جب آسمانی آفت ان پرٹوٹی۔ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداداب تک 700 ہو چکی ہے جبکہ بارشوں نے گجرات، آسام، اتر پردیش سمیت 20 ریاستوں میں تباہی مچادی ہے جس کے باعث بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔