ائیر لائن کا بچی کو زندگی بھر مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

ائیر لائن کا بچی کو زندگی بھر مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

دبئی: دبئی سے فلپائن جانیوالی پرواز میں خاتون نے بچی کو جنم دیا ، بچی چاہے تو جہاز میں ہی اپنی رہائش بھی رکھ سکتی ہے دبئی سے فلپائن جانے والی پرواز میں خاتون نے ایک بچی کو جنم دے دیا ۔ فلپائنی ائیرلائن نے بچی کو زندگی بھر مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔

دبئی سے فلپائن جانے والی نو گھنٹے کی پرواز میں فلپائنی خاتون نے بچی کو جنم دیا ۔ جس کے بعد بچی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے جہاز نے بھارتی شہر حیدر آباد میں ہنگامی لینڈنگ کی ۔ دوران پرواز پیدا ہونے والی اس بچی کے لیے فلپائنی ایئر لائن نے دس لاکھ پوائنٹس کا اعلان کیا ہے جن کے تحت بچی ساری عمر اس ایئر لائن میں مفت سفر کر سکتی ہے اور چاہے تو طیارے ہی میں اپنی رہائش رکھ سکتی ہے ۔

وضع رہے کے دنیا کی متعدد ائیرلائنز میں یہ اصول اپنایا جاتاہے کہ اگر ان کی جہاز میں دوران پرواز بچہ یا بچی کی پیدائش ہو تو اس بچی یا بچے کو ساری زندگی کے لیے مفت اس ائیر لائنز میں مفت سفر کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔ بلکہ اس کے لیئے بہترین تحائف اور اچھی سہولیات جو عموماَََ فرسٹ کلاس والوں کو  ہی ملتی ہیں ۔وہ ان بچوں کو فراہم کی جاتیں ہیں۔