ترکی کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے معاملے پر مذاکرات بند کئے جائیں، جرمن چانسلر

ترکی کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے معاملے پر مذاکرات بند کئے جائیں، جرمن چانسلر

برلن : جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس امر کی وکالت کی ہے کہ ترکی کے ساتھ یورپی یونین میں شمولیت کے معاملے پر مذاکرات کا سلسلہ روک دیا جائے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یونین جماعتوں کی پارلیمانی حزب کے ایک اجلاس میں انجیلامرکل نے کہا کہ ان کے خیال میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ترک حکومت کے انتہائی سخت اقدامات کے بعد ترکی کے ساتھ مزید کسی نئے شعبے میں مذاکرات شروع نہیں کیے جانے چاہییں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں یورپی پارلیمان نے بھی ترکی کے ساتھ یونین میں شمولیت کے موضوع پر مذاکرات کو سرد خانے میں ڈالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جواب میں ترک حکومت اپنے ابتدائی رد عمل میں یورپی یونین کے ساتھ مہاجرین کے بارے میں طے پانے والے معاہدے کو منسوخ کرنے کی دھمکی دے چکی ہے۔