پاکستان اور چین کے درمیان ریل اور سمندر ی کارگو سروس شروع ہو گئی

پاکستان اور چین کے درمیان ریل اور سمندر ی کارگو سروس شروع ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے سی پیک کے بعد ایک اور معرکہ عبور کر لیا ، چینی صوبے یوننان کو کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی بندرگاہ سے ملانے کیلئے ریل اور سمندری راستے سے سامان کی ترسیل پر عملدرآمد شروع ہو گیا ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی شہر کن منگ سے پہلا قافلہ 500ٹن سے زائد سامان لیکر کراچی میں پورٹ قاسم کیلئے روانہ کر دیا گیاہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شعبے میں نئے دور کا آغاز ہو گیا ۔ چین سے آنے والے اس سامان کو کراچی پورٹ سے دنیا بھر میں روانہ کیا جائے گا ۔

پی آئی اے نے لاہور سے سلالہ کیلئے ہفتے میں 2پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا

چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئے روٹ کے فعال ہونے سے ٹرانسپورٹیشن کی مد میںماضی کی نسبت چین کو پچاس فیصد تک بچت ہو گی جبکہ اس سے مقامی فرمز اور تاجروں کو بھی فائدہ حاصل ہو گا ۔”نیا روٹ فعال ہونے سے کلائنٹس تک سامان جلدی اور محفوظ انداز میں پہنچنے میں مدد ملے گی “۔