اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

 اگلے 2روز کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران میرپورخاص، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


فورکاسٹنگ آفیسر عمران احمد صدیقی کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، مالاکنڈ، ہزارہ، قلات ڈویژن اور لسبیلا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ڈپلو میں70، کراچی (نارتھ کراچی62، صدر59، فیصل بیس56 مسرور، ناظم آباد51، گولشنِ حدید49، ماڈل آبزرویٹری39، اولڈ آبزرویٹری35، نیوآبزرویٹری26، لانڈھی22)، بدین52، ٹھٹھہ40، نگرپارکر24، چھور22، مٹھی17، حیدرآباد12، میرپورخاص08، اسلام کوٹ03، ڈھالی02، مری58، سیالکوٹ (سٹی34، ائیرپورٹ07)، گجرات09، گوجرانوالہ07، لاہور (ائیرپورٹ05، پنجاب یونیورسٹی03، سٹی03)، قصور03، لسبیلا13، خضدار02، راولاکوٹ09، گڑھی دوپٹہ06، مظفرآباد05،مالم جبہ08، بالاکوٹ05، کالام03، گوپس02، استور، بگروٹ میں01 ملی میٹر ریکارڈ گئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 44، تربت ،نوکنڈی 43،دادو، کاڑکانہ میں 42 ڈگری جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 23اور زیادہ سے زیادہ 32،اسلام آباد 22اور34،کراچی 24اور34،پشاور 25اور38،کوئٹہ میں کم سے کم 19اور زیادہ سے زیادہ 37،گلگت 18اور33،چترال 19اور کم سے کم 36تک جانے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔