پاک بھارت کشیدگی کے باوجود لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت بحال

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود لائن آف کنٹرول کے راستے تجارت بحال

سری نگر: لائن آف کنٹرول پربھارت اور پاکستانی افواج کے مابین کشیدگی کے باوجود آرپار تجارت بحال کر دی گئی۔ اطلات کے مطابق گزشتہ روز 1 7 مال بردار ٹرکوں نے آرپار تجارت میں حصہ لیا۔ صبح 10 بجکر 30منٹ پر 50 مال بر دار ٹرکیں جن میں زیرہ،کپڑہ۔مرچی ۔لیموں اور دوسرہ مال بھرہ ہوا تھا اوڑی سے کمان پل کے راستے چکوٹی روانہ ہوئے۔جب کہ دن کہ 4 بجکر30 منٹ پر وہاں سے1 2 مال بردار ٹرکیں یہاں وارد ہوئیں۔

ان ٹرکوں میں خشک کھجور ۔جڑی بوٹیاں۔سیب۔مسواک۔جائے نماز وغیرہ شامل تھے۔ کنٹرول لائن پر کشیدگی کے پیش نظر سرینگر اور مظفر آباد کے درمیان چلنے والی چار روزہ تجارت منگل کو معطل کی گئیتھی۔ اس دوران منگل کی صبح سلام آباد اوڑی ٹریڈ سنٹر سے 50 مال بردار ٹرکیں مظفرآباد کی طرف روانہ ہوئی تھی مگر کمان پل کے نزدیک پہنچ کر پاکستان کی طرف سے سرد مہری دکھانے کے نتیجے میں پچاس مال بردار ٹرکوں کو دن بھر انتظار کرنے کے بعد شام چار بجے واپس سلام آباد ٹریڈ سنٹر کی طرف لوٹنا پڑاتھا۔

مصنف کے بارے میں