اسرائیل کا خود کار طریقے سے لانچ ہونیوالے میزائل کا تجربہ

اسرائیل کا خود کار طریقے سے لانچ ہونیوالے میزائل کا تجربہ

مقبوضہ بیت المقدس : قابض صہیونی ریاست نے ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا ہے جو خود کار طریقے سے اپنے لانچنگ پیڈ سے مخصوص وقت میں اپنے ہدف کی طرف نکل جاتا ہے۔اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں آنیوالی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’ Self-propelled‘ یعنی خود کار طریقے سے دھکیلے جانے والے میزائل کا تجربہ مقبوضہ فلسطینی شہر تل الربیع کے جنوب میں واقع ’مناخییم‘ فوجی اڈے پر کیا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ میزائل بین البراعظم مار کرنےوالے ’جریکو‘ میزائل کی طرز پر تیار کیا گیا ہے جو جوہری وار ہیڈ لے جانے اور 4500 کلو میٹر کے فاصلے پرموجود اپنے اہداف کو درست انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گزشتہ اپریل کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ’دیوڈ سائن شاٹ‘ نامی کم اور درمیانے فاصلے تک مار کرنےوالے میزائل سسٹم کا اعلان کیا تھا۔ یہ سسٹم 100سے 200کلو میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ مخالف سمت سے آنیوالے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے اور کم اونچائی پر پرواز کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں