وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ایران کے صدر حسن روحانی کی ملاقات

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ایران کے صدر حسن روحانی کی ملاقات

اسلام آباد :  وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ایران کے صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات باہمی دلچسپی ، عالمی و علاقائی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی وزیر اعظم نے پاکستان آمد پر ایرانی صدر کا خیر مقدم کیا اور ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت پر صدر حسن روحانی سے اظہار تشکر کیا.

وزیر اعظم نے کہا کہ بانی رکن کی حیثیت سے تنظیم میں ایران کا کردار قابل تعریف ہے. وزیر اعظم نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذہبی، ثقافتی اور عوامی سطح پر بندھن ہے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون مذید مستحکم ہونا چاہیے جبکہ ایرانی صدر نے کہا کہ ای سی او علاقائی سطح پر تعاون کا بہترین فورم ہے. ایران صدر نے ای سی او اجلاس کی میزبانی پر وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا ایرانی صدر نے کہا کہ اجلاس خطے میں روابط، ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا. ایک سال سے مختصر عرصے میں ایرانی صدر کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات مستحکم بنانے کی خواہش کا عکاس ہے.