فیس بک کے ذریعے بھارتی لڑکی سے شادی کرنیوالا پاکستانی ڈی پورٹ

اٹاری: فیس بک کے ذریعے محبت کرکے سرحد پار جانے والا پاکستانی شہری واپس وطن ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ پاکستانی شہری فیس بک پر محبت کے بعد خاتون سے شادی کیلئے بھارت گیا اور وہی رہائش اختیار کر لی مگر ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھارت میں رہنے پر اسے عدالتی سزا کا سامنا کرنا پڑا اور سزا پوری ہونے کے بعد اسے بھارت کی جانب سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

فیس بک کے ذریعے بھارتی لڑکی سے شادی کرنیوالا پاکستانی ڈی پورٹ

اٹاری: فیس بک کے ذریعے بھارتی لڑکی سے شادی کرنیوالاپاکستانی شہری واپس وطن ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ پاکستانی شہری فیس بک پر محبت کے بعد خاتون سے شادی کیلئے بھارت گیا اور وہی رہائش اختیار کر لی مگر ویزے کی معیاد ختم ہونے کے باوجود بھارت میں رہنے پر اسے عدالتی سزا کا سامنا کرنا پڑا اور سزا پوری ہونے کے بعد اسے بھارت کی جانب سے واپس پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق 31 سالہ اکبر درانی نے اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ اسے سال 2011میں بھارتی خاتون صوفیہ سے محبت ہوئی جسے مکمل کرنے کیلئے وہ 2013 میں اپنی والدہ کے ہمراہ بھارت گیا جہاں صوفیہ کے گھر والوں نے شادی کی دعوت اس شرط پر قبول کی کہ اسے شادی کے بعد بھارت میں ہی مستقل طور پر رہنا پڑے گا جس پر رضامند ہوتے ہوئے اس نے صوفیہ سے شادی کی اور 1سال بعدان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ چونکہ وہ سیاحوں کے ویزے پر بھارت گیا تھا اس لئے اس نے بھارت میں مستقل ویزے کا ارادہ کیا مگر جب وہ ویزے کے حصول کے لئے متعلقہ دفتر پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے موجودہ ویزے کی معیاد 2 ماہ قبل ختم ہو چکی ہے جس کے بعد اسے بھارتی پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا اور بھارتی عدالت نے اسے غیر قانونی رہائش پر 1 سال کی سزا سنا دی ، اپنی سزا پکمل کرنے کے بعد جب اسے رہائی ملی تو پاکستانی حکام سے دستاویزات کی تکمیل کے دوران اسے تین ماہ زائد بھارت میں رہنا پڑا ۔ تمام دستاویزات مکمل ہونے کے بعد بھارت نے اسے ہمیشہ کیلئے اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔ اس شخص کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس کے بیوی بچے نتہا ہیں اور انتہائی تکلیف میں مبتلا ہیں جس کے بعد وہ پاکستانی ہاکمیشن سے اپنے بیوی اور بیٹے کے لئے ویزے کا منتظر ہے۔