آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل روانہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل روانہ

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

آرمی چیف اپنے ایک روزہ دورے کے دوران افغان صدر اور افغان عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں خطے کے حوالے سے اہم سیکیورٹی معاملات زیر باعث آئیں گے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل کے دورے کے بعد روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

یاد رہے افغان صدر اشرف غنی نے حال ہی میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں