پاکستان کی سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بیٹنگ جاری

پاکستان کی سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بیٹنگ جاری

ابوظہبی: شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم مہمان ٹیم کا خسارہ ختم کرنے کے لئے 4 وکٹیں گنوا چکی ہے۔ قومی ٹیم نے کھیل کے چوتھے روز کا آغاز کیا تو اظہر علی 74 اور حارث سہیل صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

دونوں بلے باز محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں 419 رنز بنائے جس کے جواب میں کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک قومی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنا لئے تھے۔

شان مسعود نے 59، سمیع اسلم 51، اسد شفیق 39 اور بابراعظم 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نے 2، پریرا اور فرننڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں