میں نے وزارت داخلہ کے بارے میں بات کی چودھری نثار کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، پرویز رشید

میں نے وزارت داخلہ کے بارے میں بات کی چودھری نثار کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا، پرویز رشید

اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں نے وزارت داخلہ کے بارے میں بات کی تھی مگر چودھری نثار کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا،وزارت داخلہ کا تعلق کسی شخص سے نہیں ہوتا،چودھری نثار کیساتھ میرا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے.

مجھے سزا کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے دیدی گئی تھی، آج تک جتنے بھی کمیشنز بنے ہیں سب کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے، سیاست میں اپنی سوچ پر قائم ہوں اور اسے درست سمجھتاہوں،میرا سیاست میں کسی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، نواز شریف کو ایک اپیل کا حق بھی نہیں دیا، عمران خان نے پشاور کو ڈینگی کے حوالے کردیا۔

 سابق وزیر اطلاعات اور رہنماءمسلم لیگ(ن) پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پشاور کو ڈینگی کے حوالے کردیا، عمران نے ایک بار بھی ڈینگی کے متاثرین سے ملاقات نہیں کی۔ پرویز رشید نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہم نے 40ہزار ووٹوں سے برتری حاصل کی تھی، این اے120کے عوام نواز شریف کیساتھ یکجہتی ضرور دکھائیں گے، مریم میری بیٹی کی طرح ہے ، ہم پارٹی کارکن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں،حمزہ شہبازکی پوری ٹیم ہمارے ساتھ دن رات کام کررہی ہے، حمزہ شہباز نے کبھی بھی اس حلقے میں نواز شریف کی انتخابی مہم نہیں چلائی۔

انہوں نے کہا کہ میں اور مریم نواز کارکن کے طور پر انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں، 2013میں بھی اس حلقے میں انتخاب ہورہاتھاتو مریم نے انتخابی مہم چلائی تھی۔پرویز رشید نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کے بارے میں بات کی تھی مگر چودھری نثار کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا،وزارت داخلہ کا تعلق کسی شخص سے نہیں ہوتا،چودھری نثار کیساتھ میرا کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، مجھے سزا کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے دیدی گئی تھی، آج تک جتنے بھی کمیشنز بنے ہیں سب کی رپورٹ منظرعام پرآنی چاہیے، سیاست میں اپنی سوچ پر قائم ہوں اور اسے درست سمجھتاہوں،میرا سیاست میں کسی کے ساتھ کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، عدلیہ نے نواز شریف کے خلاف یکطرفہ فیصلہ سنایا ہے اور انہیں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیالیکن فیصلے سے اختلاف رکھنے کا حق سب کو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے قربانی کا بکرا بنایا گیا یا نہیں؟ اس وقت ان چیزوں کی اہمیت نہیں ہے،پاکستان اس وقت بڑے مسائل کا شکار ہے، یہ چیزیں اتنی اہم نہیں کہ ان پر بیٹھ کر بات کی جائے۔ ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ کے حوالے سے لیگی رہنماءکا کہنا تھا کہ مجھے سزا کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے دیدی گئی تھی،  آج تک جتنے بھی کمیشنز بنے ہیں سب کی رپورٹ منظرعام پرآنی.