جسم پر موجود تلوں کا کیا مطلب ہوتاہے؟اور یہ آپ کے لیے اتنے اہم کیوں ہیں ؟

جسم پر موجود تلوں کا کیا مطلب ہوتاہے؟اور یہ آپ کے لیے اتنے اہم کیوں ہیں ؟

لندن:ہمارے جسم پر کئی جگہ پر تل ہوتے ہیں لیکن کیا یہ بلاوجہ ہی ہوتے ہیں یا ان کا کوئی مقصد بھی ہوتا ہے۔کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ سفر اور کچھ انہیں دولت کی نشانی بتاتے ہیں،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ماہرین کی جسم میں مختلف جگہوں پر تل کے بارے میں کیا رائے ہے۔

گالوں پر تل
اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کثیر دولت ملے گی اور آپ کی نوکری میں آپ کی پوزیشن بہت مستحکم ہوگی۔
ہتھیلی پر تل
اگر آپ کا تل ہتھیلی میں ہے تو آپ کے لئے خوشخبری ہے کہ آپ کو کبھی بھی پیسوں کی کمی محسوس نہیں ہوگی۔اگر تل ہتھیلی کے اوپریعنی چھت پر ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں مینجمنٹ کی صلاحیت بہت اچھی ہے اور آپ بآسانی پیسے کماسکتے ہیں۔
پاﺅں پرتل
ایسے لوگ سفر کے معاملے میں بہت خوش قسمت ہوتے ہیں اور دنیا بھر کا سفر کرتے ہوئے مزے مزے کے کانٹی نینٹل کھانے
انجوائے کرتے ہیں۔یہ اپنے دفتر اور کام میں بھی اچھی دسترس رکھتے ہیں۔
ماتھے یا کنپٹی پر تل
اگر آپ کے ماتھے یا آس پاس تل ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ زندگی میں کافی سفر کریں گے۔کچھ لوگوں کا یہ خیال بھی ہے کہ اس کی وجہ سے کوئی ایسی نوکری مل سکتی ہے جس میں آپ کو سفر کرنے کے مواقع ملیں گے۔
بھنوﺅں کے درمیان
اس جگہ پر تل کا مطلب ہے کہ آپ کو نوکری میں کافی ترقی ملے گی اور آپ کی تنخواہ بھی اچھی رہے گی۔
پلک پر تل
ایسے لوگوں میں لیڈر شپ کوالٹی ہوتی ہے اور یہ ہمیشہ اپنی محنت سے دوسروں کے لئے مثال قائم کرتے ہیں۔
اوپر والے ہونٹ پر تل
ایسے لوگ اپنے کھانے اور کپڑوں کے بارے میں بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ان لوگوں کی ابلاغہ عامہ کی خصوصیات بھی بہت اچھی ہوتی ہیں۔