افریقی ملک میں فحش فلموں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

افریقی ملک میں فحش فلموں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

کمپالا:افریقی ملک یو گنڈا میں فحش فلموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ یوگنڈا میں پورنوگرافی کنٹرول کمیشن کے نام سے ایک خصوصی ادارہ قائم کیا گیا ہے جو انٹرنیٹ سے فحش فلمیں ڈاون کرنے اور انھیں پھیلانے والے افراد کی نشاندہی کرے گا۔اس نئے محکمے میں اب تک درجنوں لوگوں کو بھرتی کیا جا چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوگنڈا میں اب جس کسی کے موبائل فون میں فحش فلمیں ہونگی وہ پکڑا جائے گا۔ اس کام کیلئے ایک خصوصی سافٹ ویئر بنایا گیا ہے جو شہریوں کے موبائل فونز کی جانچ پڑتال کرے گا۔ اگر کسی کے موبائل سے فحش فلمیں برآمد ہو گئیں تو اس کا ٹھکانہ جیل ہو گا اور اسے 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔یوگنڈا کی وزیر اخلاقیات سمن لکوڈو کا نئے محکمے کے مقاصد بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کا خاتمہ کرنے کی کوشش ہے، کیونکہ معاشرے میں جرائم کی ایک بڑی وجہ یہ فحش فلمیں ہی ہیں۔ خیال رہے کہ یوگنڈا بر اعظم افریقا کا ایک اہم ملک ہے جس کی زیادہ تر آبادی مسیحی افراد پر مشتمل ہے۔