پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے گی، آرمی چیف

پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے گی، آرمی چیف

ایبٹ آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دو روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس شروع ہو گئی ہے اور آج چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شرکت کی اور انہیں اس موقع پر کرنل انچیف کے رینک لگائے گئے۔

دو روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج اپنے شہدا کے گھرانوں کو کبھی نہیں بھولے گی اور پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ دو روزہ خصوصی بلوچ رجمنٹ کانفرنس میں سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی نے بھی شرکت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں