لائن آف کنٹرول مستقل سرحد نہیں ،راجہ محمد فاروق حیدر خان

لائن آف کنٹرول مستقل سرحد نہیں ،راجہ محمد فاروق حیدر خان

اسلام آباد : وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول مستقل سرحد نہیں ہے۔ کشمیری اپنے پیدائشی حق ،حق خود ارادیت کے لیے 70سال سے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا میں کشمیر یوں کا واحد وکیل ہے جو بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے آواز بلند کر رہا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی و یورپی اراکین پارلیمنٹ مسٹر اینڈریو گوائینے،وممبر یورپی پارلیمنٹ  سے جموں وکشمیر ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی خان ،ڈپٹی سپیکر فاروق طاہر ،وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار گیلانی ،فدا حسین کیانی و دیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر سے بھارت کے الحاق کا دعویٰ جعلی ہے ، یہ بات برطانوی مصنف الیسٹر لیمب نے اپنی کتاب’’ Kashmir A Disputed Legacy ‘‘میں لکھا ہے کہ بھارت کا کشمیر سے الحاق کا دعویٰ فرضی اور جعلی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اہل کشمیر نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کو اپنی منزل قرار دے رکھا ہے ، 1944جب قائد کشمیر اآئے تو اس وقت کشمیریوں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ ہم نے پاکستان کا حصہ بننا ہے ، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ گزشتہ سال جولائی کے مہینہ میں برھان مظفروانی شہید کی شہادت کے بعد وادی کے اندر پرامن جدوجہد آزادی میں آنے والی شدت نے بھارتی فوج کو بوکھلا کر رکھ دیا ہے جس کے بعد اس نے لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

مصنف کے بارے میں