ایشوریا رائے کی خودکشی کے پیچھے کیا راز تھا

ایشوریا رائے کی خودکشی کے پیچھے کیا راز تھا

ممبئی: گزشتہ روز ایشوریا رائے کی مبعینہ خودکشی کے بعد ابھی تک کوئی ایسی خبر نہیں ملی جس سے اس سارے معاملے کا پتہ چل سکے ۔لیکن قریبی ذرائع کا کہناہے کہ بچن خاندان میں( اے دل ہے مشکل)فلم کے بعد آپس کے معاملات کافی حد تک خراب ہوئے ہیں۔جیابچن کو ایشوریا رائے کی( اے دل ہے مشکل) میں  نامناسب سین دیکھنے کے بعد  اعتراض تھا۔

اور اس کا اظہار کا وہ اپنے بیٹے ابھیشک بچن سے بھی کر چکی ہے ۔کئی دنوں سے ان کے تنازع کی خبر میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے لیکن ابھی تک یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ سارے معاملے میں اس فلم کے سین کا ہی رول ہے یا کوئی اور بات ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایشوریا رائے کو اس فلم کی وجہ سے پریشانی کا سامنا تھا۔اس بات میں کتنی سچائی ہے یا کس کا کیا حصہ ہے چند دن میں پتہ چل جائے گا۔ واضع رہے کہ گزشتہ روز  بالی ووڈ کی معروف اداکارہ  اور بچن فیملی کی بہو ایشوریا رائے کی خود کشی کی مبینہ کوشش۔ذرائع کے مطابق ایشوریہ رائے نے نیند کی گولیاں کھا کر خود کشی کو شش کی تاہم فوراََِ طبی امداد کے ذریعے سے ایشوریہ کو بچا لیا گیا ہے لیکن ان کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق بچن فیملی نے اس خبر کو لیک ہونے سے بہت بچایا حتی کہ ایشوریا کو طبی امداد دینے کیلئے ڈاکٹرز کو بھی گھر بلالیا گیا۔ خبر لیک نہ کرنے کی اپیل کی گئی۔اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ کے مطابق بڑی مشکل سے انکا معدہ صاف کر کے انہیں ہوش میں لایا گیا۔تاہم نیم ہوش میں آتے ہی وہ اپنی ساس جیا بچن پر برس پڑی اور کہا کہ مجھے مر جانے دیں اس زندگی سے تو موت ہی بہتر ہے۔