پشاور میں حیات آباد کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکا، امدادی ٹیمیں روانہ

پشاور میں حیات آباد کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکا، امدادی ٹیمیں روانہ

پشاور :  پشاور کے علاقے حیات آباد کارخانو مارکیٹ کے قریب زوردار دھماکا سنا گیا ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کارخانو مارکیٹ کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد ریسکیواور امدادی ٹیمیں روانہ کرد ی گئی ہیں  جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی کےقریب ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کے بارے میں پتہ نہیں چل سکا ۔