چین کی پاکستان سے کابل تک ریلوے لائن کی تجویز منصوبے پر پاکستان، افغانستان اور چین کے وفود بات چیت کریں گے

چین کی پاکستان سے کابل تک ریلوے لائن کی تجویز منصوبے پر پاکستان، افغانستان اور چین کے وفود بات چیت کریں گے

اسلام آباد: افغان صدارتی محل سے جاری بیان کے مطابق تجویز چینی اسسٹنٹ وزیر خارجہ کونگ زویان یو نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں پیش کی، کونگ زویان یو کا کہنا تھا کہ چائنا اکنامک کاریڈور کے لیے افغانستان کی اہم حیثیت ہے۔

پشاور اور کوئٹہ سے کابل تک ریلوے لائن اور دیگر منصوبوں پر بیجنگ، کابل اور اسلام آباد کو مل کر بات چیت کرنی چاہیے، تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ خطے میں ترقی کے لیےافغانستان اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ گرم جوش تعلقات چاہتا ہے۔