کینیڈا 40 ہزار غیر ملکیوں کو امیگریشن دے گا

کینیڈا 40 ہزار غیر ملکیوں کو امیگریشن دے گا

اوٹاوا : کینیڈا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سات ملکوں کے شہریوں پر ویزے کی پابندی کے فیصلے سے اپنی امیگریشن پالیسیوں میں ردِ بدل نہیں لائے گا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈین شہریت و مہاجرین امور کے وزیر احمد حسین کا کہنا ہے کہ مہاجرین اور پناہ گزین کی تعداد میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ عمل درآمد سے ہماری پالیسیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے اوٹاوا میں جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے مہاجرین کے ہدف کا تعین، امریکی متنازعہ نقل مکانی و سیاحت عمل درآمد کے ذریعے نہیں ہو گا۔مخالف سیاسی جماعتوں، حقوق انسانی کی تنظیموں اور مہاجرین کے وکلاء کی جانب سے کینیڈا کو مسلمان ملکوں سے مزید مہاجر قبول کرنے کے دباو¿ کا سامنا ہونے والے وزیر حسین کا کہنا تھا کہ ہمارای امیگریشن کے حوالے سے منصوبہ بندی موجود ہے جس کا ہم تحفظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 ہزار مہاجرین کو قبول کرنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جس میں تبدیلی زیر ِ بحث نہیں ہے۔