کنگنا رناوت نےاداکارہ پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون کو بےوقوف قرار دیدیا

بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں کامیابی سمیٹ کر ہالی ووڈ میں بھی تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہیں جب کہ اداکارہ سونم کپور بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے بالکل تیار بیٹھی ہیں

کنگنا رناوت نےاداکارہ پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون کو بےوقوف قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اوردپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں کامیابی سمیٹ کر ہالی ووڈ میں بھی تیزی سے ترقی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہیں جب کہ اداکارہ سونم کپور بھی ہالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے بالکل تیار بیٹھی ہیں لیکن جب بے باک اور اپنے خیالات کا برملا اظہارکرنے والی اداکارہ کنگنا رناوت سے وہاں جاکر کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا توانہوں نے بڑی انڈسٹری میں جاکر کام کرنے والوں کو بے وقوف قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے تقریب میں انٹرویو کے دوران ہالی ووڈ میں جاکر کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ میں جاکرکام کرنا میری نظر میں بے وقوفی ہے جہاں خود ہالی ووڈ کے تھیٹر کا کاروبار تباہ ہورہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایشیا میں فلم انڈسٹری مضبوط سے مضبوط ترہوتی جارہی ہے بالکل ویسے ہی جیسے ہالی ووڈ آج سے 15 برس پہلے تھی اس لیے بالی ووڈ میں کام کرنا بہترین ہے۔ اداکارہ نے اپنے حوالے سے بھی صاف صاف بتایا کہ ان کا ہالی ووڈ جاکر کام کرنے کا کوئی بھی ارادہ نہیں ہے۔

اداکارہ کنگنا رناوت آج کل اپنی نئی آنے والی فلم رنگون کی پروموشن میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار سیف علی خان اور اداکار شاہد کپوربھی جلوہ گرہوں گے۔