ایم کیوایم پاکستان کا مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانیکافیصلہ

ایم کیوایم پاکستان کا مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانیکافیصلہ

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان(ایم کیوایم پاکستان)نے سندھ میں مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ پاکستان کو شہری علاقوں میں آبادی کم ظاہر کرنے پر اعتراض ہے.ایم کیو ایم نے بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف سینٹ میں توجہ دلا نوٹس بھی جمع کرادیا۔آبادی شہری علاقوں کی طرف آئی،اضافہ دیہی میں ظاہر کیا جارہا ہے.

ایم کیوایم پی کاموقف ہے کہ شہری علاقوں میں 1088 بلاکس کا اضافہ بتایا گیا جبکہ دیہی علاقوں میں 2421 بلاکس کا اضافہ بتایا جارہا ہے۔لہذا ایم کیوایم مردم شماری کے معاملے پر سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکٹائے گی۔ادھرسینیٹ میں ایم کیو ایم نے بھارتی فلموں کی نمائش پر توجہ دلا نوٹس جمع کروادیا ، میاں عتیق کی جانب سے نوٹس میں توجہ دلائی گئی کہ بھارت نے پاکستانی فلموں کے حوالے سے پالیسی نہیں بدلی تو پاکستان کیوں بدل رہا، حکومت بھارتی فلموں کی نمائش کے حوالے سے تفصیلی جواب دے۔ایم کیو ایم سینیٹر کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے کہ کیا کشمیریوں پر ظلم رک گیا جو حکومت نے دوبارہ بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت دیدی ،کس دبا ومیں آکر بھارتی فلموں کی نمائش دوبارہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.