اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے ثابت ہوگیا پاکستان تنہانہیں،احسن اقبال

 اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے ثابت ہوگیا پاکستان تنہانہیں،احسن اقبال

اسلام آباد: منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کو تمام ملکوں کے ساتھ کامیاب سفارتی تعلقات کی بہترین مثال قرار دیاہے،جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اور گوادر پورٹ سے پاکستان وسطی اورجنوبی ایشیائی ملکوں کے مغربی ملکوں کے ساتھ بھی تجارتی اور کاروباری روابط کے فروغ کیلئے اہم ملک بن جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہاقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے کامیاب انعقاد سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری میں تنہانہیں ہے بلکہ وہ ترقی پذیرملکوں کے شانہ بشانہ کام کررہاہے۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پاکستان کلیدی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ پاکستان اوراقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک خطے میں باہمی روابط کے فروغ کے ذر یعے ترقی اورخوشحالی کیلئے ملکر کام کریں۔

مصنف کے بارے میں