دبئی کا نیا اعزاز "دبئی رسم الخط " کا آغاز کر دیا گیا

دبئی کا نیا اعزاز

دبئی: دبئی دنیاکا پہلا شہر بن گیا ہے جس کے نام پر ایک رسم الخط جاری کیا گیا ہے ۔اس نئے رسم الخط کا نام دبئی فونٹ (Dubai Font) ہے، جسے ”خط دبئی“ بھی کہا جاتا ہے ۔یہ رسم الخط کئی مختلف زبانوں میں دستیاب ہوگا جبکہ دبئی کے تمام سرکاری اداروں کو حکم جاری کردیا گیا ہے کہ وہ اسی رسم الخط کا استعمال کریں ۔

دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد المکتوم نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس رسم الخط کی تیاری کے ہر مرحلے پر وہ ذاتی طور پر کوشاں رہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ رسم الخط ڈیجیٹل دنیا میں پہلے نمبر پر آنے کی کوششوں کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دنیا بھر کے انٹر نیٹ صارفین میں یہ فونٹ ٹائپ بہت مقبول ہوگا۔
دبئی کے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ رسم الخط لاطینی اور عربی رسم الخط کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ یہ نا صرف جدید زمانے کا عکاس ہے بلکہ اس میں عرب تاریخ کا عکس بھی ہے