پاکستان پوسٹ نے چیمپئنز ٹرافی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیے

پاکستان پوسٹ نے چیمپئنز ٹرافی کے یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کر دیے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ جار ی کر دیے، 50 ہزار سووینئر شیٹ جبکہ 3لاکھ ٹکٹوں کا اجراءکیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز امیر زمان اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے حوالے سے 50 روپے اور 10،10 روپے والے ٹکٹ جاری کیے گئے۔اس حوالے سے 50ہزار سووینئر شیٹ اور 3 لاکھ اعزازی ٹکٹوں کا اجرا کیا گیا ہے۔ سووینر اور ٹکٹ پاکستان بھر میں پاکستان پوسٹ کے دفتر پر آج سے دستیاب ہوں گے۔

e9359228da0d2d655d94365ce1969b34

سووینئر کی فی کس قیمت 50 روپے ہو گی جبکہ گرین شرٹس کی چیمپئنز ٹیم کی تصاویر والے 10، 10 روپے کے تین ٹکٹ بھی جاری کئے گئے ہیں جن کی قیمت 30 روپے ہے۔