قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017 منظور کر لیا گیا

قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات بل 2017 منظور کر لیا گیا

اسلام آباد :  سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر بنانے کیلئے قومی اسمبلی میں انتخابی اصلاحات کا بل پیش کیا گیا بل کو وزیرقانون زاہد حامد نے پیش کیا جسے اسپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے ۔

اس موقع پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور اراکین کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔انتخابات بل کی منظوری کے لیے ایوان کے ممبران کی سادہ اکثریت درکار ہو گی اور بل کی منظوری ، ایوان میں اس وقت حاضر ممبران دیں گے۔ دونوں ایوان سے منظوری کے بعد اسے ایوان صدر ارسال کیا جائے گا ، صدر مملکت کے دستخط کے بعد انتخابات بل 2017 قانون بن جائے گا۔

 یہ بل پارلیمنٹ سے مںطور شدہ ہے اور اگر قومی اسمبلی سے منظور بھی منظور ہو جاتا ہے تو  نواز شریف دوباہ مسلم لیگ ن کے  صدر بن سکتے ہیں ۔