سعودی عرب، اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں 50ہزاراونٹ شریک

سعودی عرب، اونٹوں کے سالانہ مقابلہ حسن میں 50ہزاراونٹ شریک

ریاض: سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز نامی اونٹوں کا سالانہ مقابلہ حسن میلہ جاری ہے۔

اونٹوں کے اس سالانہ میلے میں عرب بھر سے50ہزار سے زائد اونٹ حصہ لے رہے ہیں جبکہ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والے اونٹوں کو بھاری انعامی رقوم دی جاتی ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے مقابلوں میں جیتنے والے اونٹ 15سے 21ہزار ڈالر تک کا انعام حاصل کرتے ہیں اس کے علاو ہ سالانہ بڑا مقابلہ جیتنے والے اونٹوں کو 115ملین ریال سے 2لاکھ 70ہزار ڈالر تک کی بھاری رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔

اونٹوں کی افزائش نسل کے ماہر مہسی الدوسارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میلے کے انعقاد کا مقصد اچھی نسل کے قیمتی اونٹ متعارف کرانا ہے، میلے میں اونٹوں کے شوقین افراد کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے اور اونٹوں کی خریدو فروخت میں حصہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے اونٹوں کی تجارت کو فروغ ملتا ہے۔

میلے میں بیرون ممالک سے 10ہزار افراد کی آمد متوقع ہے جو اپنے پسندیدہ اونٹوں کی خریدو فروخت بھی کریں گے۔ میلے میں شرکت کرنے والے افراد کو عرب ثقافت جاننے کے علاوہ اونٹوں کی مختلف اقسام اور ان کی خوبیوں کے بارے میں بھی معلومات با آسانی حاصل ہو سکیں گی۔

اونٹوں کا ےہ سالا نہ میلہ دھانہ کے علاقے میں منعقد کیا گیا ہے جو 19کلو میٹر کے طویل علاقے میں پھیلا ہوا ہے جو 15اپریل تک جاری رہے گا۔واضح رہے کنگ عبدالعزیز نامی اس میلے کا آغاز 1999 میں کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں