فلم "موم"کی اندورنی کہانی کیا ہے؟ جانیئے اس دلچسپ کہانی اس رپورٹ میں

فلم "موم"کی اندورنی کہانی کیا ہے؟ جانیئے اس دلچسپ رپورٹ میں

فلم

با لی ووڈ: فلم" موم" میں عدنان صدیقی نے سری دیوی کے شوہر جبکہ سجل علی نے سری دیوی کی سوتیلی بیٹی کا کردار ادا کیا ہے۔دونوں پاکستانی اداکاروں کو فلم کے پہلے ٹیزر میں بخوبی انداز میں پیش کیا گیا۔اس فلم میں بولی وڈ اداکار اکشے کھنہ اور نواز الدین صدیقی نے بھی کام کیا ہے، نوازالدین صدیقی فلم میں بہت منفرد انداز میں نظر آئیں گے۔

عدنان صدیقی نے اس ٹیزر کو فیس بک پر شیئر کرنے کے ساتھ اپنی والدہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، ساتھ ہی انہوں نے سجل علی کی والدہ کی یاد میں بھی چند باتیں لکھیں، جن کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے۔انہوں نے اپنی اس بالی ووڈ فلم کو تمام ماؤں کے نام کیا۔فلم 'موم' کی پروڈکشن سری دیوی کے شوہر بونی کپور کررہے ہیں، اس فلم میں سری دیوی نے 18 سالہ لڑکی (سجل علی) کی سوتیلی والدہ کا کردار ادا کیا جن کے تعلقات ایک دوسرے کے ساتھ کچھ ٹھیک نہیں۔