وہ کونسی سبزی ہے جو آپ کا وزن بڑھاتی ہے

وہ کونسی سبزی ہے جو آپ کا وزن بڑھاتی ہے

وہ کونسی سبزی ہے جو آپ کا وزن بڑھاتی ہے

نیویارک:  جن لوگوں نے وزن کم کرنا ہوتا ہے انہیں کہاجاتا ہے کہ وہ سبزیوں کی طرف توجہ دیں ، ان میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اور ساتھ ہی وٹامن اور فائبر کی وافر مقدار ہوتی ہے لیکن ایک سبزی ایسی بھی ہے جس کے کھانے سے وزن بڑھتا ہے۔ ہاورڈسکول آف پبلک ہیلتھ میں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میٹھی مکئی(sweetcorn)کھانے سے آپ کا وزن بڑھتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اس سبزی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کا اوسط وزن دیگر افراد کی نسبت 2.4پاﺅنڈ(1.4کلوگرام)زیادہ ہوتا ہے۔ نہ صرف مکئی بلکہ مٹر کھانے سے بھی اوسط وزن میں 1.1پاﺅنڈ اضافہ ہوتا ہے۔ایک لاکھ30ہزار مردوخواتین پر کی گئی تحقیق میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ وہ گذشتہ چار سالوں میں کیا کھاتے رہے ہیں۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ بلیوبیریزکھانے سے زیادہ وزن کم ہوتاہے اور یہ وزن کم کرنے والوں کے لئے سب سے اچھی غذا ہے۔ یونیورسٹی آف لیڈز کے پروفیسر ٹِم بینٹون کا کہنا ہے کہ جو لوگ ویجیٹیبل آئل کا استعمال کرتے ہیں ان کا وزن بھی بڑھتا ہے لہذا اسے کھانے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔