گوگل کے ”پکسل “ سمارٹ فون کا نیا ورژن سامنے آگیا

گوگل کے ”پکسل “ سمارٹ فون کا نیا ورژن سامنے آگیا

نیویارک : دنیا کے سبسے بڑے سرچ انجن ”گوگل “ کے گزشتہ سال متعارف ہونے والے بہترین سمارٹ فون پکسل کا نیا ورژن منظر عام پر عاگیا۔ اگرچہ گوگل نے اب تک اس کی تاریخ رونمائی کا کوئی اعلان نہیں کیا مگر دیگر فونز کی طرح پکسل ٹو کی تصاویر بھی لیک ہوکر سامنے آگئی ہیں۔
یہ تصاویر برطانوی آن لائن ریٹیلر موبائل فن کی جانب سے لیک کی گئی۔ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ اسے یقین ہے کہ نیا گوگل فون اسی طرح کا ہوگا۔تصاویر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس بار ایل جی کی جانب سے اسے تیار کیا جارہا ہے اور اب کی بار بڑی اسکرین، بہت کم بیزل اور فنگر پرنٹ سنسر وغیرہ موجود ہوں گے۔اس فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 835 پراسیسر اور چار جی بی ریم ہونے کا امکان ہے، جیسا گلیکسی ایس ایٹ میں دیا گیا ہے تاہم اسے ایچ ٹی سی یو الیون کی طرح اسکیوز فریم دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔یعنی فون کو ہاتھ میں لے کر اسکرین کو چھوئے بغیر مٹھی سے مختلف ایپس کو لانچ کیا جاسکے گا۔گزشتہ سال گوگل پکسل کو اکتوبر میں متعارف کرایا گیا تھا اور امکان ہے کہ اس سال بھی اسی مہینے یہ سامنے آئے گا۔