پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی ،253افراد گرفتار

پشاور میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی ،253افراد گرفتار

پشاور: سیکیورٹی فورسز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 253افرادکو گرفتار کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے تاج آباد ،امید آباد ،ناصر باغ اور کار خانو مارکیٹ میں سرچ آپریشن کیا جس میں 253افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

کارروائیوں میں 222مشتبہ افراد اور کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر 31افراد کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں 140گھروں ،3ہوٹلوں اور 4ہاسٹلوں کی تلاشی لی گئی ۔انہوں نے بتا یا کہ اس دوران ملزمان کے قبضے سے 9پستول ،سینکڑوں کارتوس اور شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں ۔