بلاول بھٹو زرداری کا والدہ بینظیر بھٹو شہید کی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

 بلاول بھٹو زرداری کا والدہ بینظیر بھٹو شہید کی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی نشست سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ بینظیر بھٹو شہید کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے تاہم وقت کا تعین پارٹی کرے گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فریال تالپور سے نشست خالی کرا کر وہاں سے بلاول انتخاب لڑیں گے اور فریال تالپور سے 27 دسمبر کے بعد استعفیٰ لے لیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمینٹ ہی ہماری اصل طاقت ہے، اسے مضبوط کرنا ہے۔ پارٹی میں تبدیل کا عمل تیز کر دیا ہے جس کے مکمل ہوتے ہی عوامی میدان میں اتریں گے۔

مصنف کے بارے میں