داعش کے آٹھ مشتبہ جہادی مراکش میں گرفتار

داعش کے آٹھ مشتبہ جہادی مراکش میں گرفتار

رباط: مراکشی سکیورٹی حکام نے جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ تعلق کے شبے میں آٹھ مبینہ جہادیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق اِن مشتبہ جہادیوں کو فیض اور تنجیر کے شہروں میں ان کے خفیہ ٹھکانوں پر مارے جانے والے چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ اس بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں کے قبضے سے ایک رائفل، بارودی مواد اور جہاد کی حمایت میں تحریر کی گئی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اِن کا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ رابطہ تھا اور یہ افراد شام اور عراق کے لیے جہادیوں اور رضاکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کیے ہوئے تھے۔

مصنف کے بارے میں