داعش نےعراقی فوج کے خلاف اس خطرناک ہتھیار کا استعمال شروع کر دیا

داعش نےعراقی فوج کے خلاف اس خطرناک ہتھیار کا استعمال شروع کر دیا

موصل: داعش کی جانب سے عراق کے شمالی شہر موصل میں جاری لڑائی کے دوران بغیر پائلٹ کے ڈرون طیاروں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ،موصل میں عراقی فوج کے ہمراہ داعش کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک تحقیق کار نے بتایا کہ انہیں موصل سے ایسی دستاویزات ہاتھ لگی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ داعشی جنگجو نہ صرف بغیر پائلٹ کے ڈرون ٹیکنالوجی سے لیس ہیں بلکہ وہ اس کے استعمال میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔

داعشی جنگجو موصل میں جاری آپریشن کے دوران عراق فوج پر حملوں کے لیے ڈورن طیاروں کا استعمال کرتے رہے ہیں۔داعش کے خلاف سرگرم عالمی اتحاد کے ترجمان کے مطابق داعش نے عراقی فورسز پر ڈرون طیاروں کی مدد سے 80 حملے کیے جس کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔

مصنف کے بارے میں