چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

چین میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

بیجنگ: چین کے مشرقی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے باعث مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک اور 3 لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پیدا ہونے والی اس سیلابی صورت حال کے پیش نظر 3 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر بھی مجبور ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ شدید بارشوں کے بعد چین کے مختلف علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے جس میں گاڑیاں بھی آدھی آدھی ڈوبی ہوئی ہیں۔

دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ارد گرد کے علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے اور کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے۔ پانی کے تیز بہاؤ کے باعث متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

زیر آب علاقوں میں پھنسے افراد کو کشتیوں کے ذریعے باہر نکالا جا رہا ہے۔