پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل:خالد لطیف نے پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل:خالد لطیف نے پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور: اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں معطل کرکٹر  خالد لطیف نے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔ معطل کرکٹر نے مؤقف اپنایا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے ،اینٹی کرپشن یونٹ کے قواعد و ضوابط نوٹیفائڈ نہیں ۔

خالد لطیف نےسنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی، درخواست میں پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور ٹربیونل کی کارروائی روکنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے ۔خالد لطیف کے وکیل زبیر خالد کا کہنا ہےکہ اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کا اختیار نہیں،اے سی یو اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔
خالد لطیف کا مؤقف ہے کہ اے سی یو اور ٹربیونل کو کرکٹر کیخلاف کارروائی کا اختیار ہی نہیں،قواعد و ضوابط تحریرشدہ نہ ہونے کے باعث کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی ،انہیں تحقیقات اور کارروائی سے روکا جائے اور عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے خالد لطیف کی درخواست ابتدائی سماعت پر ہی مسترد کردی تھی۔ 

مصنف کے بارے میں