زرمبادلہ کے ذخائر میں13کروڑ72لاکھ ڈالر کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں13کروڑ72لاکھ ڈالر کمی

کراچی: گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طور پر13کروڑ72لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک کے مطابق20اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح 24ارب18کروڑ93لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر 19کروڑ3لاکھ ڈالر کمی سے19ارب 13کروڑ5لاکھ ڈالر  جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ31لاکھ ڈالرز اضافے سے5ارب5کروڑ88لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔
 

مصنف کے بارے میں