انضمام الحق کو ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے کی اجازت مل گئی

انضمام الحق کو ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پی سی بی نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو کرکٹ کی نئی طرز ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا مینٹور بننے کی مشروط طور پر اجازت دے دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں چیف سلیکٹر نے چیئرمین پی سی بی سے خصوصی ملاقات کی جس کے بعد انہیں ان دو منصوبوں پر کام کرنے کی مشروط پر اجازت دی گئی۔دونوں فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت انضمام جب تک لاہور قلندرز کے مینٹور رہیں گے، اس وقت تک وہ چیف سلیکٹر کی تنخواہ نہیں لیں گے جبکہ ساتھ ساتھ ان پر دیگر کچوں کی طرح ٹیم کے ہمراہ ڈگ آو¿ٹ میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
بورڈ کے اندرونی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان کو بتایا کہ اگر پی سی بی نے محسوس کیا کہ ان دو منصوبوں کے دورانب قومی ٹیم کو ان کی خدمات کی ضرورت ہے تو انہیں فوری طور پر طلب کر لیا جائے گا۔انضمام الحق کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باو¿لنگ کوچ مشتاق احمد کو بھی یکساں شرائط کے ساتھ ٹی10 لیگ کا حصہ بننے کی اجازت دی گئی ہے۔ٹی10 کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ ماہ 21 سے 24 دسمبر تک متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہو گا جس میں نامور موجودہ اور سابق کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے انضمام کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جبکہ انضمام ٹی10 لیگ میں ایک ٹیم خریدنے کے بھی خواہاں ہیں۔