چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت کا آغاز ،پی ٹی آئی لا علم

چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت کا آغاز ،پی ٹی آئی لا علم

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں نیب کے نئے چیرمین کے نام کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی گئی۔ چیئرمین بین کی تقرری کیلئے تاحال پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سے مشاورت نہیں کی ۔ 


چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے حکومت اپوزیشن میں بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں خورشید شاہ اور نوید قمر نے مشاورت کی ۔وزیراعظم سے پیپلز پارٹی رہنماآج شام پھرملاقات کریں گے تاکہ تقرری کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر لی گئی ہے۔

امید ہے چیئرمین نیب کے تقرری کے حوالے سے جلد کسی نام پر اتفاق کرلیا جائے گا ۔پیپلز پارٹی عہدے کیلئے بہترین شخص کا انتخاب چاہتی ہے۔