بھارت کو 32 سال بعد امریکی خام تیل کی فراہمی شروع

بھارت کو 32 سال بعد امریکی خام تیل کی فراہمی شروع

نیو یارک: امریکا نے 1975 کے بعد پہلی بار بھارت کو خام تیل کی سپلائی شروع کر دی۔بھارتی ریاست اڑیسہ کے ساحل پر بھارت کے لئے امریکا سے 32 سال بعد خام تیل کی پہلی سپلائی پہنچ گئی ہے۔

بھارتی حکام کے مطابق 19اگست کو امریکا سے روانہ ہونے والی بھارت کے لئے پہلی امریکی کروڈ شپمنٹ اڑیسہ کے پرادیپ پورٹ پر لنگر انداز ہو گئی ہے۔سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے لئے 1.6 ملین بیرل کا خام تیل پہنچایا گیا ہے، اس موقع پر بھارتی حکام،امریکی سفارتخانے اور انڈین آئل کارپوریشن کے اہلکاروں نے تیل بردار ٹینکر کا بندرگاہ پر استقبال کیا۔بھارت نے امریکا سے 3.9ملین بیرل خام تیل کی خریداری کا سودا  کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم نے بھی امریکا سے 2.95 ملین بیرل خام تیل کی خریداری کے سودے کئے ہیں۔امریکا نے 1975 میں بھارت کو خام تیل کی سپلائی روک دی تھی۔

مصنف کے بارے میں