گوگل فوٹوز میں ویڈیو شیئرنگ کیلئے نئے فیچرز کا اضافہ

گوگل فوٹوز میں ویڈیو شیئرنگ کیلئے نئے فیچرز کا اضافہ

نیویارک: مایہ ناز سرچ انجن گوگل نے اپنی فوٹو سروس ”گوگل فوٹوز “ میں نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا۔ اب گوگل فوٹوز کے ورژن 3.6 میں صارفین سست انٹرنیٹ ہونے باوجود تیزرفتاری سے ویڈیو شیئر کر سکتے ہیں۔
اس کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہے کہ فوٹوز پہلے ویڈیو کا کم ریزولوشن پریویو میں بیک اپ بناتا ہے، جس سے فائل کا سائز کم ہوجاتا ہے اور یہ زیادہ تیزی سے اپ لوڈ ہو جاتی ہے۔ جیسے ہی صارفین اچھے وائی فائی کنکشن سے کنکٹ ہونگے، تمام کم ریزولوشن کی کاپی واپسی اصل ہائی ریزولوشن ورڑن میں بدل جائیں گی۔یہ فیچر فاسٹ نیٹ ورکس کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ اس طرح ہم 4K ویڈیو کلپ یا فل ایچ ڈی میں ریکارڈ کی ہوئی ویڈیوز کو بھی اچھی ریزولوشن میں دیکھ سکیں گے۔
ہلکے پھلکے پریویو کا فیچر فوٹوز میں نیا نہیں۔ یہ مارچ میں ورژن 2.11 کے ساتھ متعارف کرایا گیا تھا لیکن یہ صرف تصاویر کے لیے ہی کام کرتا تھا۔ اگر آپ بھی یہ فیچر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی ایپلی کیشن کو ورڑن 3.6 پر اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔ یہ اپ ڈیٹ ابھی صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے، آئی او ایس صارفین کے لیے اسے جلد ہی جاری کیا جائے گا۔