سونی ”وی آر پلے سٹیشن “ کا نیا ورژن متعارف

سونی ”وی آر پلے سٹیشن “ کا نیا ورژن متعارف

ٹوکیو: ویڈیو گیمز کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ، مایہ ناز جاپانی کمپنی ”سونی “ نے اہم تبدیلیوں کے ساتھ وی آرپلے سٹیشن سسٹم کا نیا ورژن متعارف کروا دیا۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی نے اس کی ہیڈفون کیبل کو ہیڈ سیٹ میں مربوط کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد سونی نے پروسیسر یونٹ کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ یہ ایک باکس ہے جو پلے سٹیشن 4 کو وی آر ہیڈ سیٹ اور ٹی وی سے جوڑتا ہے۔ نیا ہیڈ سیٹ ایچ ڈی آر کو بھی سپورٹ کرتا ہے اس لیے اگر آپ ٹی وی پر ایچ ڈی آر مواد دیکھتے ہیں تو آپ کو اپنا کنسول باکس سے ہٹا کر ٹی وی میں لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس کے علاوہ نیا ورژن پچھلے جیسا ہی ہے اور بالکل اسی مواد کو سپورٹ کرتا ہے۔ سونی نے ابھی تک اس کی دستیابی کے بارے میں نہیں بتایا لیکن یہ اسی قیمت پر فروخت ہوگا، جس پر موجودہ ڈیوائس فروخت ہو رہی ہے۔