ملالہ یوسف زئی دورہ کینیڈا کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی پہلی کم عمر ترین لڑکی ہوںگی

ملالہ یوسف زئی دورہ کینیڈا کے دوران پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والی پہلی کم عمر ترین لڑکی ہوںگی

ٹورنٹو: عالمی شہرت یافتہ ملالہ یوسف زئی کو کینیڈا کے وزیر اعظم نے خاص طو رپر دعوت دی ہے ۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 12 اپریل کو کینیڈاآئیں گی، پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی۔ انھیں یہاں کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ملالہ کے لڑکیوں کی تعلیم کیلیے اقدامات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے پر کینیڈا بھر کو فخر ہے، ملالہ کو اعزازی شہریت دینے کی تقریب میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے ان پر حملہ کرنے والوں کو جرات مندانہ جواب دیا، ملالہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کو خطاب کرنے والی کم عمر ترین خاتون ہوں گی۔

دوسری جانب ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کا دعوت نامہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، کینیڈا پناہ گزینوں کی مدد کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔ عظیم ہیروز کے وطن کینیڈا جانے کیلیے بہت پرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ کینیڈین دارالعوام نے اکتوبر 2014میں ملالہ یوسفزئی کو اعزازی شہریت دینے کا اعلان کیا تھا.