دبئی میں پاکستانی کا19ارب کا فراڈ ہم وطنوں کو مشکل حالات کا سامنا

دبئی میں پاکستانی کا19ارب کا فراڈ ہم وطنوں کو مشکل حالات کا سامنا

متحدہ عرب امارات: دبئی میں بینکوں اور عوام سے 19ارب ہتھیا لیے گئے عاطف ابراہیم نامی شخص کو انٹرپول سے گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق عاطف ابراہیم جو کہ پاکستانی شہری ہے اس نے دبئی کی بینکوں سے 19ارب روپے کی رقم خوشی ٹریڈنگ کے نام پہ حاصل کی تھی۔ 2004میں بننے والی کمپنی نے دبئی میں فراڈ کے ذریعے حاصل کی جانے والی پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک میں بھیج دی۔
دبئی کی بینکوں نے دبئی کے پولیس تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے ہیں۔ ایک اور اطلاع کے مطابق عاطف فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا اور لاہور کیولری گراونڈ کے علاقے میں روپوش ہو گیا تھا اور نادار حکام سے مل کے اپنا شناختی کارڈ پر نام بھی تبدیل کر لیا ہے۔ اور مختلف ناموں سے کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے اس شخص کا پاسپورٹ نمبرAN1027372 ہے۔
اس مذکورہ شخص کے فراڈ کے باعث دبئی میں پاکستانیوں کو بینکوں سے لین دین میں مشکلات کا سامنا ہے،پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی کہ اس شخص کو گرفتار کر کے دبئی میں حکومت کے حوالے کر دیا جائے گا۔ تاکہ پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہو سکے گا۔