دہشتگردی کے خلاف جنگ خیبر پختونخوا کےایک ہزار 3سو 61جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

دہشتگردی کے خلاف جنگ خیبر پختونخوا کےایک ہزار 3سو 61جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

پشاور: خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف 17سالہ جنگ میں 13سو سے زائد پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کی سطح کے افسران بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خود کش حملوں ،بم دھماکوں اور دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں گزشتہ 17سال کے دوران ایک ہزار 3سو 61جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شہادتیں 2009میں 207اور 2011میں 148ہوئیں ۔شہداءمیں خیبر پختونخو ا پولیس کے بہادر سپوت اے آئی جی صفوت غیور اور ملک سعد بھی شامل ہیں۔پولیس چیک پوسٹوں ،تھانوں اور ٹارگٹ کلنگ میں شہادتوں کے ساتھ ڈھائی ہزار سے زائد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔پاک فوج،فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور کے بھی ہزاروں نوجوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

مصنف کے بارے میں