مقبوضہ کشمیر' 3 نوجوانوں کی شہادت کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

مقبوضہ کشمیر' 3 نوجوانوں کی شہادت کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

سرینگر :مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز 3 کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف جمعہ کومکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔ اسکول اور کالج بند جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ ہڑتال کی کال حریت رہنمائوں نے دی تھی۔ سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا بھارتی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج رہے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کر رکھی تھی۔ گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید جبکہ 2 گھروں کو بھی تباہ کر دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں