مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

مون سون بارشوں نے تباہی مچادی

مظفرآباد:  مون سون بارشوں نے گہل جبڑا   میں تباہی مچا  دی،  ندی نالے میں طغیانی کے باعث مکانات،مقامی قبرستان اور مکئی کی فصل مکمل تباہ ہوگئی۔مکین کھلے آسمان تلے رہنے لگے۔

 متاثرین سید رضا حسین شاہ ولد سید مستان علی شاہ،سید تنویر شاہ ولد سید انور شاہ،علی حسین ولد احمد شاہ، سید منظور حسین شاہ ولد علی انور شاہ اور سردار عباسی ،محمد بشیر مغل ودیگر   نے  وزیراعظم،  چیف سیکرٹری اور   ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے  متبادل محفوظ   مقام پر   رہائش کے لیے معاوضے کی اپیل کی۔

متاثرین نے بتایا    کہ گاوں گہل جبڑا  میں ان کی زرعی زمین مکمل تباہ ہوچکی ہے،مکئی کی فصل اور رہائشی مکانات تباہ ہونے کے باعث معاشی لحاظ سے شدید نقصان ہوا ہے،مکانات رہائش کے قابل نہیں رہے،متبادل محفوظ جگہ پر تعمیر کے لیے پیسے نہیں ہیں،حکومت ہماری مالی مدد کرے تا کہ بچوں کو چھت دے سکیں۔

اس وقت متاثرہ فیملیاں کھلے آسمان تلے ہیں، وزیراعظم،  چیف سیکرٹری اور  ڈپٹی کمشنر سے فوری مدد کی اپیل ہے۔

مصنف کے بارے میں